تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:18

پاکستانی کرکٹر فواد احمد کا وکٹوریہ سے تین سال کا معاہدہ

جیو نیوز - برسبین…آسٹریلیا میں پناہ لینے والے پاکستانی کرکٹر فواد احمد نے وکٹوریہ سے تین سال کا معاہدہ کرلیا ہے فواد احمد پاک افغان بارڈر کے رہائشی اور پاکستانی شہری ہیں ،دہشت گردوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا کا مستقل ویزا حاصل کیا،اس دوران وہ اپنی لیگ اسپن بولنگ کی بدولت نہ صرف وکٹوریہ سے معاہدہ کرنے میں میں کامیاب ہوئے بلکہ انہوں نے آسٹریلوی سیلکٹرز کی توجہ بھی حاصل کی،آسٹریلوی چیف سلیکٹر جون انورارٹی نے کہاکہ فواد بہترین لیگ اسپنر ہیں اگر اُنہیں ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی شہریت مل جاتی ہیں تو انہیں دورے کے لئے منتخب بھی کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.