تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:44

انڈین پریمیئر لیگ : راجستھان رائلز نے حیدر آباد کو شکست دیدی

جیو نیوز - ممبئی … انڈین پریمیئر لیگ میں جیمز فالکنر نے سن رائزرز حیدرآباد کی بیٹنگ لائن کوتباہ کیا، شین واٹسن نے بولرز کے چھکے چھڑائے، راجستھان رائلز 8 وکٹ سے جیت گئی۔ سن رائزرز حیدرآباد کی اننگز کا تباہ کن آغاز ہوا، 29 رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں، ڈیرن سامے کے 60 رنز نے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی، سن رائزرز نے 144 رنز اسکور کیے۔ جیمز فولکنر نے 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں راجستھان رائلز 2 وکٹ پر ہدف تک پہنچ گئی۔ شین واٹسن 98 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.