تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 مئی 2013
وقت اشاعت: 15:28

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ : افغانستان کے صالح محمد فائنل میں

جیو نیوز - کراچی … افغانستان کے صالح محمد ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں انہوں نے چینی کیوسٹ کو 6-3 سے شکست دی۔ کراچی میں جاری ایونٹ میں سابق پاکستانی کھلاڑی صالح محمد کی پیش قدمی جاری ہے، وہ ان دنوں افغانستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ سیمی فائنل میں صالح محمد نے چین کے زاو زنٹونگ کو 3 کے مقابلے میں 6 فریم سے شکست دی۔ 8 میں سے ایک بھی پاکستانی کیوسٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکا، ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.