تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 مئی 2013
وقت اشاعت: 23:25

پرتگال اوپن: اعصام اور روزے کی جوڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جیو نیوز - کراچی … پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین روزے نے پرتگال اوپن کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام اور روزے کی جوڑی کا مقابلہ بھارت کے روہن بوپننا اور اسرائیل کے اینڈی رام پر مشتمل جوڑی سے ہوا۔ ٹاپ سیڈ پاک ڈچ جوڑی کو پہلے سیٹ میں 4-6 سے ناکامی ہوئی لیکن پھر اعصام اور روزے نے دوسرا سیٹ 6-3 اور فیصلہ کن سیٹ 10-4 سے اپنے نام کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.