تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مئی 2013
وقت اشاعت: 20:9

پرتگال اوپن ٹینس: اعصام اور روزے کی جوڑی کو فائنل میں شکست

جیو نیوز - لزبن … پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جولین روزے کی جوڑی کو پرتگال اوپن کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاپ سیڈ اعصام الحق اور جولین روزے کا فائنل میں میکسیکو کے سانتیاگو گونزالز اور امریکا کے اسکاٹ لپسکی سے مقابلہ تھا۔ پہلے سیٹ میں پاک۔ ڈچ جوڑی کو 3-6 سے شکست ہوئی، تاہم دوسرے سیٹ میں اعصام الحق اور روزے نے کم بیک کرتے ہوئے 6-4 سے فتح حاصل کرکے مقابلہ برابر کیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں امریکی و میکسیکن پیئر نے سخت مقابلے کے بعد 10-7 سے کامیابی حاصل کرکے پرتگال اوپن کا فائنل اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.