تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 مئی 2013
وقت اشاعت: 17:54

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس 28 مئی کو لندن میں ہوگا

جیو نیوز - لندن … آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا 2 روزہ اجلاس 28 مئی سے لندن میں شروع ہوگا، اجلاس میں کھیل کو بہتر اور دلچسپ بنانے کیلئے تجاویز دی جائیں گی۔ لندن میں ہونے والے اجلاس کی صدارت بھارت کے سابق کپتان انیل کمبلے کریں گے، اجلاس میں پہلی بار سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس اور بھارتی اسپنر لکشمن سیوا راما کرشنن شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کرکٹ کے کھیل کو بہتر اور مزید دلچسپ بنانے کیلئے مختلف تجاویز دی جائیں گی، جنہیں منظوری کیلئے آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں بھیجا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.