تازہ ترین سرخیاں
 خبریں 

تازہ ترین خبریں

ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے بورڈنگ پاس جاری

جمعہ, 27 مئی 2016

ماسکو.......ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کیلئے بورڈنگ پاس جاری کردئیے گئے ہیں۔ تمام مسافر ماسکو سے پہلے دبئی کے لئے روانہ ہوں گے۔

روسیوں نے ویزے کے باوجود 150 پاکستانیوں کو ماسکو میں روک لیا، 48 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے ترکی بھیج دیا اور وجہ تک نہ بتائی، 90 پاکستانی 24 گھنٹے سے ماسکو ایئرپورٹ کے کمرے میں بند ہیں، شام تک باقی پاکستانیوں کو بھی ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانیوں کو ماسکو لے جانے والی ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر نوید اشتیاق کا کہنا ہے کہ برسلز دھماکوں کے باعث ماسکو کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، اسی باعث پاکستانی تاجروں کو روکا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوٹل کی بکنگ کے پیسے ادا کرنے کے بعد ہی ویزا ملا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.