تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:25

کراچی :مختلف علاقوں پولیس کارروائیاں ، 13 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کیماڑی ذیشان صدیقی کے مطابق کارروائیاں موچکو اور جیکسن کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران مفرور، اشتہاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور چھینی گئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.