تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آج سے دوروز کیلئے بند

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان ریجن میں دو سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز آج سے دوروز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، وہاڑی ، راجن پور ، خانیوال اور چیچہ وطنی سمیت ملتان ریجن کے تمام علاقوں میں آج صبح6 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔سی این جی کی بندش سے ملتان ریجن کے دو سو چھ سی این جی اسٹیشنز دو روز تک بند رہیں گے ۔دو روز سی این جی کی عدم فراہمی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ مالکان کی جانب سے بھی اس دوران کرایوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.