5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئی ایم ایف کی بقیہ دو اقساط ٹیکس اور توانائی اصلاحات سے مشروط
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایمرجنسی اسٹینڈ بائی قرض کی بقیہ دو اقساط کا معاملہ ادارے کی جانب سے لیٹر آف کمفرٹ ملنے تک التوا کا شکار ہے، لیکن ٹیکس اصلاحات کے بغیر پروگرام کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ ٹیکس اور توانائی اصلاحات کے بغیر اسٹینڈ بائی پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا اور جون سے پہلے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرکے محصولات میں اضافہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اصلاح شدہ جنرل سیلز ٹیکس کا مسودہ پیش کیا جائے تاکہ حکومت کی آمدن کا دائرہ کار بڑھ سکے ۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے کی دو قسطیں جن کامجموعی حجم تین ارب 40 کروڑ ڈالر ہے معاشی اہداف نہ حاصل ہونے کی بنیاد پر روک رکھی ہیں۔