تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سبی بینج کی بحالی وکلاکی تحریک کانتیجہ ہے، چیف جسٹس بلوچستان

جنگ نیوز -
سبی … بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلوچستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سبی بینچ کی بحالی وکلا کی خاموش اور پر امن تحریک کا حصہ ہے جس سے مظلو م کو جلد اور موثر انصاف کا حصول ممکن ہو سکے گا ۔سبی بینچ کی بحالی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ میں موسم سرما کی تعطیلات یکم مارچ تک ہیں،28فروری تک ہائی کورٹ کا سبی بینچ مستقل بنیادوں پر کام کریگا ۔انھوں نے کہا کہ سبی بینچ کی بحالی وکلا کی واحد تحریک تھی جس میں نہ تو کوئی پتھر چلا اور نہ ہی کوئی احتجاج ہو ا، اس کے باوجود سبی بینچ کی بحالی ممکن ہو ئی ۔انھوں نے کہا کہ وکلا بھر پور تیاری سے عدالت میں حاضر ہو کر مظلوم کو انصاف دلائیں ۔ انھوں نے بتایا کہ اس بینچ کی دوباری بحالی سے ضلع سبی ، بولان ، نصیر اباد ، جعفر اباد ،جھل مگسی ، ڈیرہ بگٹی کی عوام کو جلد اور موٴثر انصاف مل سکے گا ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق آج چیف جسٹس بلوچستان کی سربراہی میں دس مقدمات کی سماعت ہوئی جبکہ جمعرات تک روزانہ دس دس مقدمات کی سماعت کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.