تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جاپان :سومو ریسلنگ میں میچ فکسنگ،گرینڈ ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو …عرفان صدیقی/نمائندہ جنگ…پاکستان کے مقبول ترین کھیل کرکٹ میں جاری میچ فکسنگ اسکینڈل کے بعد جاپان کے مقبول ترین قومی کھیل سومو ریسلنگ میں بڑے پیمانے پر میچ فکسنگ اسکینڈل سامنے آگیا ہے جس سے جاپان بھر میں بحران پیدا ہوگیا ہے ، اسکینڈل کے سامنے آنے کے فوری بعد جاپان سومو ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ ہونیوالے جاپان کا گرینڈ سومو ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سومو میچ فکسنگ کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کا اعلان بھی کیا ہے ،جبکہ جاپانی سومو ایسوسی ایشن کے چیئر مین ہانارے سونوگوما نے سومو فکسنگ اسکینڈل کے سامنے آنے پر جاپانی عوام سے معافی طلب کی ہے ۔دوسری جانب جاپانی عوام نے سومو فکسنگ اسکینڈل کے سامنے آنے پر شدید رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے جبکہ سومو ریسلنگ فیڈریشن کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے ، جاپانی میڈیا سروے کے مطابق جاپان کے قومی کھیل سومو ریسلنگ میچ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاپانی عوام کو میچ فکسنگ سے دھوکا دینے میں ملوث کھلاڑیوں اور افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔دریں اثناء جاپانی وزارت کھیل نے سومو میچ فکسنگ کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.