تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور : موچی دروازے کی 11عمارتیں آگ لی لپیٹ میں ،22افراد زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے موچی دروازے کے ایک پلازے میں لگنے والی آگ پر 6گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور آگ نے پھیلتے پھیلتے ارد گرد کی11عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، جن میں سے تین مخدوش ہوچکی ہیں، آتش زدگی اور عمارتیں گرنے سے22 افراد زخمی ہوگئے ہیں،تنگ اور گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے فائربریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکل پیش آرہی ہے،موچی دروازے کے کاروباری علاقے میں آگ صبح تقریباً8 بجے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا آگ کی شدت کے باعث ابھی تک کئی قریبی عمارتیں متاثر ہوئی ہیں جن میں تین کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔ آگ بجھانے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ریسکیو 1122کی فائربریگیڈ کے علاوہ سول ایوی ایشن کے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیاہے تاہم تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے، آتشزدگی سے زخمی22 افراد کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کئی ہاتھ ٹانگیں اور جسم کے دیگر اعضا آگ سے جھلس گئے ہیں۔ریسکیو1122کے مطابق گرنیوالی بلڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے آتش زدگی کے اس بڑے واقعہ نے امدادی اداروں کی کارکردگی کی قلعی بھی کھول دی ہے اور آگ بجھانے کے لئے آنے والی چار گاڑیوں میں سے دو گاڑیاں خراب ہوگئیں،جبکہ بعض گاڑیوں میں پانی کی کمی کی شکایت بھی سامنے آئی۔ ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،اس وقت لوگ شاہ عالم روڈ پر نہ آئیں۔ انہوں نے بھی آگ بجھانے میں تاخیر کی وجہ تنگ گلیوں کو قراردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.