تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بے نظیر بھٹو قتل کیس : سابق صدرپرویزمشرف مفرور ملزم قرار

جنگ نیوز -
راولپنڈی …بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو مفرور ملزم قرار دے دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اگر وہ عدالت نہ آئے تو انہیں اشتہاری قرار دیدیا جائیگا۔ راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کا عبوری چالان پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چالان میں سابق صدر پرویزمشرف کا نام بطور ملزم شامل ہے ، ان سے تفتیش کی مسلسل کوشش کی گئی لیکن جواب نہیں ملا، جس پر انہیں مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ دونوں گرفتار پولیس آفیسرز سعود عزیز اور خرم شہزاد اس وقت کے صدر پرویزمشرف کے احکامات پر عمل کررہے تھے ۔ چالان میں شہید بینظیر بھٹو کے ملنے والے دو بلیک بیری فونز میں سے ایک کی فرانزک رپورٹ بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہادت والے دن بے نظیر بھٹو کو اس فون پر دن3 بجے کے بعد کوئی کال آئی اور نہ ہی انہوں نے کوئی فون کیا۔ عدالت نے گرفتار پولیس آفسیرز سعود عزیز اور خرم شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی کی ۔ وکیل صفائی وحید انجم نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایس پی یاسین فاروق کا3 برس بعد پیش کردہ بیان صرف بے نظیربھٹو کے سکیورٹی ایڈوائزر کو بچانے کے لیے لایا گیا ہے۔دوسری جانب سعود عزیز اور خرم شہزاد کی درخواست ضمانت پروکلا نے بحث مکمل کرلی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جوکہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.