تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پریانکا خود کو نمبر ون اداکارہ مانتی ہیں

جنگ نیوز -
ممبئی…کوئی مانے یا نا مانے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ خود کو فلم انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ مانتی ہیں ۔بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے لیے اگر یہ کہا کہ جائے کہ آج کل ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہے تو کچھ غلط نا ہوگا ان کی فلم سات خون اپنی ریلیز سے پہلے ہی لوگوں کی نظروں میں سما گئی ہے اور پریانکا چوپڑہ کو ہر طرف سے تعریفیں ہی مل رہی ہیں ایسے میں اگر پریانکا یہ سوچیں کہ وہ انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ ہیں تو کچھ ایسا غلط بھی نہیں ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ سروے اور پولز پر یقین نہیں کرتیں ان کے نزدیک بس وہی نمبر ون ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.