تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انسانی جسم کو ایڈز کے محفو ظ رکھنے والاجین دریا فت کر لیا گیا

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…طب کی دنیا میں ایک انقلا بی قدم اٹھا تے ہو ئے سا ئنسدا ن انسانی جسم میں مو جو د ایساایک جین دریا فت کر نے میں کا میا ب ہو گئے ہیں جو ایڈ ز کے مو ذی مر ض سے تحفظ میں اہم کر دا ر ادا کر سکتاہے ۔ ایڈ زایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج تا حا ل دریا فت نہیں ہو سکا ہے تاہم SOCS-3نا می یہ جین نہ صر ف جسم کو HIV وائر س سے محفو ظ رکھ سکتا ہے بلکہ جسم سے ایڈز کا خا تمہ بھی کر سکتاہے ۔ آ سٹریلیا اور کینڈا کے سائنسدا نوں کی مشتر کہ تحقیق کے نتیجے میں دریا فت کیے جا نے والے اس جین میں تبدیلی پیدا کر کے جسما نی مدا فعتی نظا م کو اتنا مضبو ط بنا یا جاسکتا ہے کہ اس میں ایڈز کے خلا ف لڑ نے کی صلا حیت بھی پیدا ہو جا ئے گی ۔ سا ئنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک انقلا بی در یا فت ہے جو ایڈز جیسے لا علا ج مر ض کے خا تمے میں نہایت اہم ثا بت ہو سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.