تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چین کو پاکستانی برآمدات 1ارب 70کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

جنگ نیوز -
کراچی …گزشتہ سال چین میں پاکستانی برآمدات کی مالیت 37.4 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب ستر کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔چائنا کسٹمز کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے دسمبر2010 تک چین میں پاکستان کی برآمدات میں پچاس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر سے بڑھ ایک ارب ستر کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی عرصے میں دونوں ممالک کے دورمیان باہمی تجارت کے حجم میں دو ارب ڈالرکا اضافہ ہوا جو اس وقت آٹھ ارب ستر کروڑ ڈالر ہے۔ زیر غور عرصے میں چینی درآمدات ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ چھ ارب نوے کروڑ ڈالر کی رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.