تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ایس میں اتارچڑھاؤ ، انڈیکس12427پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے آغاز پر سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے12 ہزار چارسو پوائنٹس کی حدکو برقرار رکھا۔ پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا لیکن انرجی اسٹاکس میں فروخت نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا۔ اتار چڑھاو کا یہ سلسلہ تمام دن جاری رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس12 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار427 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کاروباری حجم دس کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے ز یادہ کام این آئی سی ایل کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت91 پیسے اضافے کے ساتھ تین روپے گیارہ پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس11 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار84 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.