تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج آج لندن کی عدالت میں پیش ہونگے

جنگ نیوز -
لندن....وکی لیکس کے بانی جولین اسانج آج لندن کی ایک عدالت میں پیش ہونگے جہاں انھیں سوئیڈن کے حوالے کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوگی۔ جنوب مشرقی لندن کے وول وچ کورٹ میں جولین اسانج کے کیس کی دوروزہ سماعت کا آغاز آج ہوگاجس میں جولین کو سوئیڈن کے حوالے کرنے پردلائل دیے جائیں گے۔جولین پرسوئیڈن میں دوخواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات میں مقدمات درج ہیں۔ان کے وکلا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرجولین کوسوئیڈن کے حوالے کردیا گیا تووہ انھیں امریکا کے سپردکردیگا۔امریکا میں جولین کوگوانتانامو جیل میں قید رکھاجاسکتاہے یا انھیں موت کی سزاسنائی جاسکتی ہے۔اسانج کی قانونی ٹیم کاکہناہے کہ عدالت کی جانب سے ان کے موکل کو سوئیڈن کی تحویل میں دینے سے یورپین کنونشن کے انسانی حقوق سے متعلق آرٹیکل تین کی خلاف ورزی ہوگا جوتشدد پرپابندی عائد کرتاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.