5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایکشن اسٹار اکشے کمار وزیرکھیل بننے کے خواہش مند
جنگ نیوز -
ممبئی …دولت اور بے پناہ شہرت کے بعد بھی بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی ایک خواہش ابھی تک پوری نہیں ہوسکی اوروہ ہے وزیر کھیل کی کرسی سنبھالنے کی۔ بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کماراسپورٹس اسٹار بنتے جارہے ہیں ۔کرکٹ کے موضوع پر ان کی نئی فلم پٹیالہ ہاؤس ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔اس کے بعد آئس ہاکی پر ان کی فلم بریک اوے بھی لائن میں لگی ہے۔یہی نہیں بلکہ اکشے کراتے ہیں کراٹے ٹورنامنٹ بھی۔اپنے تازہ انٹرویو میں اکشے کہتے ہیں کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اسپورٹس منسٹر ضرور بنیں گے۔ یعنی انہوں نے اپنے اندر کی نیتا جی بننے کی خواہش کا اظہار کر ہی دیا۔