تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چین میں شادی کرنا طلاق لینے سے زیادہ مشکل

جنگ نیوز -
بیجنگ …چین میں شادی کرنا طلاق لینے سے زیادہ مشکل ہوتا جارہا ہے۔ چین میں وزارت شہری امور کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس شادی کے بندھن میں جڑنے والوں کی تعداد تقریباً12 لاکھ رہی جبکہ19 لاکھ بیس ہزار جوڑوں نے طلاق کیلئے رجوع کیا ہے۔چین میں طلاق کی شرح2003 کے بعد سات اعشاریہ چھ پانچ فیصد بڑھی ہے۔اس تعداد میں اضافہ شادی اور طلاق کے قوانین میں ترمیم کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل طلاق لینے والے جوڑے کو اپنے پڑوسیوں اور ملازمت کرنے کی جگہ سے ایک تحریری سرٹیفکیٹ درکار ہوتا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.