5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبر پختونخوا کی معیشت بحال نہ ہوئی تو بدامنی بڑھ جائیگی، سینیٹر غلام علی
جنگ نیوز -
پشاور…فیڈرل چیمبر آف کامرس کے صدر سینیٹرغلام علی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواکی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات نہ کئے تو صوبے میں مزید بدامنی پھیلے گی۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ،، مرکزی حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں کہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا کے تاجروں کو5سال بلاسود قرض اور انڈسٹری کو دس سال کیلئے ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کی ڈوبتی معیشت کو بچانے کیلئے صنعتوں کو دس سال کیلئے ٹیکس میں چھوٹ دینے کی ضرورت ہے ۔ سینیٹر غلام علی نے کہا کہ اس وقت ملک میں معاشی ڈھانچہ زمین بوس ہوچکا ہے جس کی بحالی کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر سوچنا ہوگا۔