تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان :تنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
ملتان …ملتان میں ریگولر ہونے والی نرسوں نے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہڑتال کی گئی۔چلڈرن اسپتال ، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نشتر اسپتال کی نرسز نے یہ احتجاجی مظاہرہ ملتان میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے کیا مظاہرین نے احتجاجاً روڈ کو بلاک کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ نرسز کو نومبر2010 میں مستقل کرنے کے ساتھ ان کی تنخواہوں کی50 فیصد کٹوتی کر دی ہے،نرسز ہرگز قبول نہ کریں گی۔ مظاہرے سے قبل نرسز نے نشتر اسپتال کے مین گیٹ سے وزیراعظم ہاؤس تک ریلی بھی نکالی تاہم بعد میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری کی یقین دہانی پر کہ ان کے مطالبات منظور کر لئے جائیں گے۔ نرسز نے احتجاج ختم کر کے روڈ کو کھول دیا لیکن انہوں نے پنجاب حکومت کو15 روز کی ڈیڈ لائن اور اسپتال میں علامتی ہڑتال جاری رہے گی۔ اگر15 روز تک ان کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو اسپتالوں میں ایک بار پھر مکمل ہڑتال کی جائیگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.