تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کھلاڑیوں پر پابندی، کھیل کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے فیصلہ درست ہے، نسیم اشرف

جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ سلمان، عامر اور آصف پر پابندی سے انہیں دکھ ہوا، مگر کھیل کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لئے فیصلہ درست ہے۔تینوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی کو نسیم اشرف نے کھیل کے لئے خوش آئند اور کھلاڑیوں کے لئے افسوسناک قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو رول ماڈل سمجھا جاتا ہے،لیکن ان کی حرکت سے نہ صرف وہ بلکہ ساری قوم شرمندہ ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ محمد عامر پر 5 سال کی پابندی سے انہیں دکھ ہوا،لیکن مستقبل میں کوئی بھی کھلاڑی منفی قدم اٹھانے سے پہلے سوچے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.