تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں ایم کیوایم اور اے این پی ایک دوسرے کو نہیں مار رہے، اسفندیار

جنگ نیوز -
کراچی...عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیوایم اور اے این پی ایک دوسرے کو نہیں مار رہے بلکہ بعض دوسری قوتیں بھی ہیں جو عدم استحکام چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں امن کیلئے ایم کیوایم سے بات کرینگے، کراچی ہی نہیں جہاں بھی ناجائز اسلحہ ہو،وہاں کارروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہارمردان ہاؤس کراچی میں نیوزکانفرنس میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر پشتو بولنے والے کااے این پی اور اردو بولنے والے کا ایم کیو ایم سے تعلق نہیں ہے، سب کراچی میں امن چاہتے ہیں،تاہم کراچی میں کسی کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں اسفند یار ولی نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے نیتوں کاصاف ہونا ضروری ہے اور وہ اس سلسلے میں ایم کیو ایم سے رابطہ کریں گے کیونکہ رابطے کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پختون ایک حقیقت ہیں انہیں تسلیم کیا جانا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.