5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسلام آبادمیں موبائل فون اور کار چھیننے پردہشت گردی کی سزا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیرداخلہ رحمان ملک نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کار چوری اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ آئی جی اسلام آباد واجد علی درانی نے وزیرداخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی اوروفاقی دارالحکومت میں امن وامان کے لیے کیے گئے اقدامات اور پولیس کی ضروریات پربریفنگ دی ۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال فول پروف بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کارچوری اور موبائل فون چھیننے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔