تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

موجودہ حکومت کرپٹ بھی ہے اورنالائق بھی ، مشاہدحسین

جنگ نیوز -
اسلام آباد...مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سیدکاکہناہے کہ موجودہ حکومت کرپٹ بھی ہے اور نالائق بھی، کابینہ کی تعداد کم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،قابل اور ایماندار لوگوں کو سامنے لانا ہوگا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ لیبر ونگ کی تقریب سے خطاب میں مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ تیونس اور مصر میں سیاسی اور معاشی ناانصافی کے باعث حالات خراب ہوئے ایسے ہی حالات پاکستان میں بھی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں 30 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کی گئیں، میڈیا کی آزادی اور انقلاب بھی اسی دور میں آیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.