5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہورہائیکورٹ: ریمنڈ ڈیوس کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرنیکی استدعا
جنگ نیوز -
لاہور...لاہورہائی کورٹ نے دو شہریوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرنے اور اس کے سفارتی ریکارڈ کی طلبی کے لئے دائر درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔بیرسٹراقبال جعفری نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کا اصل نام کچھ اور ہے، وہ پاکستان میں ریمنڈ ڈیوس کے جعلی نام سے قیام اور سفر کرتا رہا لہذا عدالت اس کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔علم الدین غازی ایڈوکیٹ نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کو بچانے کے لیے سازش تیار کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے ریکارڈ بھی تبدیل کیا جارہا ہے ۔عدالت وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ ریمنڈ کے سفارتی ریکارڈ کی اصل فائل طلب کرے، عدالت نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو 17 فروری تک کیلیے نوٹس جاری کردیئے۔