تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

راجہ ریاض نے اپنے نکات خود بھی نہیں پڑھے،رانا ثنااللہ

جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ سے ملاقات کی، ان کا کہنا ہے کہ سینئر وزیر راجہ ریاض نے اپنے نکات خود بھی نہیں پڑھے اور صرف کارکردگی دکھانے اور نواز شریف کے9 نکات کے جواب میں ایسا کیا ہے۔ لاہور میں گورنر لطیف کھوسہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملاقات طے شدہ تھی،اس میں راجہ ریاض کے نکات پر کوئی بات نہیں ہوئی ،مل کر چلنے پراتفاق ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ایجنڈے پر عمل نہ ہوا تو پنجاب میں پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہہ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرینگے جن کی امریکہ بھی داد دیگا۔ رانا ثنااللہ نے یونی فیکیشن گروپ کی تشکیل اورکوآئینی طور پر درست قراردیا۔گورنر کے میڈیا ایڈوائزر منور انجم کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے گورنر کو بیٹی کی شادی کا دعوت نامہ دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.