تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کی سیکیورٹی،صحت اور وکیل تک رسائی حکومت پنجاب سے رابطہ

جنگ نیوز -
لاہور..لاہورمیں امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے دو نوجوانوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی سیکیورٹی،صحت اور وکیل تک رسائی کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے پر واضح کیا گیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس کی تحقیقات میرٹ پر ہو گی،اور پنجاب حکومت ریمنڈ ڈیوس سے متعلق عدالتی فیصلوں پر عمل کرے گی،اس پرامریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے کہاہے کہ وہ پنجاب حکومت کے جواب سے مطمئن ہیں اور جانتی ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، کارمیلا کانرائے نے مزید کہا کہ وہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ سے متعلق مرکزی حکومت سے رابطے کر رہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.