تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی محکمہ خارجہ کا فہیم کی بیوہ کی خود کشی پر اظہار افسوس

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. . . . امریکی سفارت خانے کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے مارے جانے والے شہری فہیم کی بیوہ کی خود کشی پر امریکا نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ فہیم کی بیوہ کی خودکشی ایک افسوس ناک واقعہ ہے ۔واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ فلپ کراؤلے نے کہا کہ فہیم کی بیوہ شمائلہ کی خود کشی ان کی اہل خانہ کے لیے المیہ ہے، ان کے خیال میں ریمنڈ ڈیوس نے فائرنگ اپنے دفاع میں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس سفارت کارہے اور اس کو سفارتی استثنا حاصل ہے ۔ اس معاملے پر صدر آصف علی زرداری سے امریکی سفیرکیمرون منٹر نے ملاقات کی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے میونخ کانفرنس کے دوران جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ریمنڈ ڈیوس کے کیس پر بات کی ہے


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.