5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ:ہزارگنجی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ. . . . ...کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے پرانی دشمنی کی بنا پر نذر خان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ نذر ضاب کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر کھڑی گاڑی چوری کرلی گئی ۔ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔