5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسپاٹ فکسنگ کے شواہد کا لندن جا کر ہی پتہ چلے کا،محمد عامر
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . .. . ..اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سال کی سزا پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر دوحہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ سے گھر پہنچ گئے ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی جیسا آیا ہے،اسپاٹ فکسنگ کے شواہد کا لندن جا کر ہی چلے گا۔ان کا کہنا ے تھا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔محمد عامر نے آئی سی سی کے اینٹی کریپشن ٹربیونل کے ججز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ثبوت کے مطابق انہیں سزا دی گئی اتنی بنتی نہیں ہے ججز کا یہ بیان ان کے لیے مثبت ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں اور میڈیا کا ساتھ رہا تو ضرو ر کامیاب ہونگے۔