تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مٹھی :مسافر کوسٹر الٹ جانے سے9 افراد جاں بحق،45 زخمی

جنگ نیوز -
مٹھی . .. . . ..تھر پارکر کے علاقے مٹھی کے قریب مسافرکوسٹر الٹ جانے کے باعث9 افراد جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا جہاں مسافر کوسٹر مٹھی سے گاؤں باکھو جاتے ہوئے عالم سر کے مقام پر الٹ گئی۔ حادثے میں 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مٹھی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں 7 کی حالت نازک ہے جنہیں حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوسٹر کی چھت پر بھی مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جبکہ کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.