تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:کورنگی کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثہ،6 افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . ..کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مسافر بس بھی نذر آتش کردی۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں قیوم آباد ندی کے قریب تیز رفتار مسافر بس،رکشہ،ریتی بجری کے ڈمپر اور موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا،،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مسافر بس کو بھی آگ لگادی،جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر بجھایا،ٹریف حادثے کے باعث متاثرہ سٹرک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی،تاہم پولیس کی نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا،ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے خاتون سمیت 6 افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.