5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:لاسی گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں مکان میں ڈکیتی کی واردت کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے،جبکہ ملزمان فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود میں واقع لاسی گوٹھ کے مکان میں رات گئے مسلح ملزمان ڈکیتی کے لئے داخل ہوئے اور دوران ڈکیتی مزاحمت فائرنگ سے باپ اور بیٹے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا،،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا، زخمیوں کی شناخت 50 سالہ عین الدین ولد معراج محمد اور بیٹے کی شناخت ساز الدین ولد عین الدین کے نام سے ہوئی ہے۔