5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور:پولیس چوکی اور وین پر حملے،انسپکٹر شہید،4اہلکار زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکے نواحی علاقہ متھرا میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے چوکی کو اڑانے کے بعد پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں انسپکٹر شھید اور چار دیگر اھلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے پہلے پولیس چوکی باچایانو گڑھی کو نشانہ بنایا جبکہ چوکی کے بعد پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیا بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر رسول شاہ سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوئے زخمی اہلکاروں کو فوری طورپر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا تاہم انسپکٹر رسول شاہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر شھید ہوگئے جبکہ دیگر اھلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقہ میں سکیورٹی کو مزید بڑھادیا گیا ہے۔