5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لوڈ منجمنٹ کے تحت ملتان ریجن میں دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشن بند
جنگ نیوز -
ملتان…لوڈ منجمنٹ کے تحت ملتان ریجن میں آج دوسرے روز بھی تمام سی این جی اسٹیشن بند ہیں جس کی وجہ سے سی این جی کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوڈمنجمنٹ کے تحت جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ملتان ریجن میں شامل ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ، وہاڑی، خانیوال اور کوٹ ادو شامل ہیں کے تمام سی این جی اسٹیشن کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے سی این جی کی اس دو روزہ بندش سے سی این جی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہیں مہنگی پٹرلیم مصنوعات استعمال کرنا پڑ رہی ہے جبکہ سی این جی پر چلنے والی کمرشل گاڑیوں اور رکشوں کے مالکان نے کرائیوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس سے عام شہری کی معاشی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں دوسری طرف سی این جی اسٹیشن پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی دو روز بے روزگاری کا سامنا ہے۔