5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور:گلبہار میں دو خواتین کوگلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکے پوش علاقے گلبہار میں دو خواتین کوگلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی خواتین میں ایک کی عمرچالیس سے پنتالیس سال اور دوسری خاتون کی عمر اٹھارہ سال ہے۔ پولیس ذرائع کہنا تھا کہ نامعلوم ملزموں نے دونوں خواتین کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔ اور لاشیں اعجاز آباد کے ویرانے میں پھینک دی تھیں گل بہار پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔