5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھوٹان، تھمپو میں خارجہ سیکرٹریوں کا دوروزہ اجلاس
جنگ نیوز -
تھمپو … بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم سارک کے خارجہ سیکرٹریوں کا دوروزہ اجلاس شروع ہوگیاہے، اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے علاوہ خطے کے دیگر اہم امور پر غور کیا جارہا ہے ۔خارجہ سیکریٹریوں کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھوٹان کے وزیراعظم اور سارک کے چیرمین جگمے وائے تھنلے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات ، دہشت گردی اور انسدادِمنشیات کے شعبوں میں سارک ممالک کے درمیان تعاون قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حالات سارک ممالک کے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ سارک چئیرمین کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کے درمیان موجودہ تجارت کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔