5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد میں آج تیسرے روز بھی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت آج تیسرے روز بھی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند ہے۔فیصل آباد کیلئے اعلان کئے گئے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت ضلع کی صنعتوں کو 5 فروری سے 9 فروری تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔صنعتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں چار روز گیس کی بندش سے صنعتوں کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور فیصل آباد میں صنعت زوال کا شکار ہورہی ہے۔دوسری جانب روزانہ اجرتوں پر کام کرنیوالے لاکھوں مزدور بھی ہر ہفتے چار روز کیلئے بیروزگار ہورہے ہیں جس کے باعث ان کیلئے اپنے خاندان کی کفالت مشکل ہوتی جارہی ہے اور وہ دیگر پیشے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔