5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی و جنوبی کوریا کے فوجی سربراہان آج امن مذاکرات شروع کرینگے
جنگ نیوز -
سیول … دونوں کوریائی ممالک کے فوجی سربراہ چار ماہ میں آج پہلی مرتبہ خطے کے امن کیلئے مل بیٹھ رہے ہیں۔گزشتہ سال جنوبی کوریا کی طرف سے کیے جانیوالے حملے میں کئی افراد جان سے گئے اور اس کے بعد شمالی کوریا کی نیو کلیئر پروگرام کی طرف پیش قدمی سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ شدت اختیار کر گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ امریکا اور چین کی طرف سے دباؤ کے بعد سامنے آئی ہے۔سیول میں وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق تین لیول کے مذاکرات کیے جائیں گے جن میں کرنل اوروزرا بھی شامل ہوں گے۔