تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا،آرمی ہیلی کاپٹر آپریشن میں شامل

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے موچی دروازے میں بھڑکنے والی آگ 28گھنٹے بعد بھی مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی ریسیکو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ موچی دروازے کے ایک پلازے میں گزشتہ روز صبح آٹھ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے13 عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت سے تین عمارتیں جزوی طور پر منہدم ہوگئیں جبکہ بائیس افراد زخمی ہوگئے۔ آگ بجھانے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ریسکیو1122 کی فائربریگیڈ کے علاوہ سول ایوی ایشن کے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا تاہم تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس وقت پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ادھر کمشنر لاہور ندیم حسن آصف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر 95فیصد قابو پایا جا چکا ہے اور بہت جلد یہ مکمل طور پر بجھا دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.