تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صدر زرداری کا قومی امور پر گول میز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے اہم قومی امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل گول میز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گول میز کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ کا تعین سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی روشنی میں کیا جائیگا جس کیلئے صدر زرداری آج سے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے شروع کر رہے ہیں۔بیان کے مطابق گول میز کانفرنس طلب کرنے کا مقصد ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر درپیش اہم چیلنجز پر وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.