5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصلہ ہو گیا، ’دھوم 3‘ میں پریانکا چوپڑا عامر خان کی ہیروئن ہونگی
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے جہاں یش راج بینر تلے بننے والی فلم "دھوم3"میں منفی کردار کرنے کی حامی بھری وہیں انکے مدِ مقابل ہیروئن کے لیے کئی صفِ اول کی اداکاراؤں کترینہ،دپیکا اور پریانکا کے نام سامنے آنے لگے۔تاہم تازہ ترین اطلات کے مطابق رسہ کشی اور تمام افواہوں کو اختتام پذیر کرتے ہوئے یش راج پروڈکشنز نے عامر خان کیساتھ ایکشن سے بھرپور ہیروئن کے کردار کے لیے پریانکا کا انتخاب کرتے ہوئے انکے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔واضح رہے کہ "ڈان" اور" ڈرونا"جیسی فلموں میں ایکشن سے بھر پور کردار نبھانے والی پریانکا چوپڑا کو اس کردار کے لیے بیحد موزوں قرار دیا جارہا تھا جبکہ حال ہی میں انہوں نے ایڈونچر و ایکشن پر مبنی رئیلٹی شو"خطروں کے کھلاڑی کی بھی میزبانی کامیاب انداز میں کی تھی۔