5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہزادہ ولیم کی منگیتر بننے کی تمنا کچھ دیر کیلئے پوری ہوسکتی ہے
جنگ نیوز -
لندن … برطانیہ میں شاہی شادی کابے چینی سے انتظار کرنیوالے دیوانوں نے ایک نیا کام کردکھایاہے،امریکی آرٹسٹ نے پرنس ولیم کامومی مجسمہ بنالیا۔ شہزادے کی دلہن بننے کی خواہش رکھنے والوں کی تمناکچھ دیر کیلئے پوری ہوسکتی ہے۔ امریکی فنکارRubbell نے پرنس ولیم کامومی مجسمہ بنالیاہے،صرف یہی نہیں مجسمے پر منگنی کی انگوٹھی بھی بنی ہے اب جوبھی وہ پرنس ولیم کی منگیتر بننے کی خواہشمند ہیں، کھڑے ہوکر تصویربنالیں،یہ مجسمہ سوالاکھ ڈالرکاہے۔جواسٹیفن فریڈمین گیلریStephen Friedman Galleryمیں پندرہ مارچ تک عوم کیلئے سجا رہے گا۔