تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کارٹون تھیم پر مبنی فن لینڈ میں برف سے بنے قلعے کا افتتاح

جنگ نیوز -
ہیلسنکی…سی ایم ڈی…فن لینڈ کے قصبے Kemiمیں ہر سال کی طرح اس سال بھی برف سے بنے قلعے کا افتتاح کردیا گیا ہے جس کی تھیم کارٹون کریکٹر زپر رکھی گئی ہے۔دنیا کے سب سے بڑے اس فورٹ کو ہر سال سردی کے موسم میں تخلیق کیا جاتا ہے جس میں ایک ریستوران، ایک گرجا گھر اور ہوٹل لازمی ہوتا ہے تاہم اندورنی اور بیرونی تزئین و آرائش اور مجسموں کی تراش خراش کی تھیم مختلف رکھی جاتی ہے۔اس سال یہ تھیم کارٹون کرداروں سے منسوب کی گئی ہیں اور اس قلعے کے اندر اور باہر Ice Age،لونی ٹیونزاورپنک پنتھر سے لیکر ٹام اینڈ جیری اور کئی مشہور کارٹونن کرداروں کو نمایاں اہمیت دی گئی ہے۔اس برفانی قلعے میں 180نشستوں پر مشتمل ریستوران موجود ہے جہاں لنچ اور ڈنر کی سہولت موجود ہیں تاہم یہاں اپنا قیام بڑھانے والے افراد ہوٹل میں رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں۔اس برفانی قلعے میں ہنی مون سوئٹس کے علاوہ شادی کے بندھن میں بندھنے کی تمام رسومات ادا کرنے کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.