5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
’زور کا جھٹکا‘کی میزبانی، شاہ رُخ کا فی قسط معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان آجکل چھوٹی اسکرین پر رئیلٹی ایڈونچر شو "زور کا جھٹکا"کی میزبانی کے فرائض نبھاتے نظر آرہے ہیں جسے ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل پر آجکل پیش کیا جارہا ہے۔ارجنٹائن میں عکسبند کیا جانے والا یہ ایڈونچر وایکشن شو 16اقساط پر مبنی ہے جس کے لیے شاہ رُخ خان کو فی قسط ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جارہا ہے۔