5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھا رت میں سر دیو ں میں اگنے والے آ م بیش قیمت بن گئے
جنگ نیوز -
نئی دہلی…حا ل ہی میں منظر ِ عام پرآ نے والی اس خبر نے سب کو حیران کر دیا تھا کہ بھارت میں سر دیوں کے مو سم میں در ختوں پر آ م لگنا شر وع ہو گئے ہیں۔ اور اسی سلسلے کی مزید حیر ت انگیز خبر یہ ہے کہAlphonso نسل کے یہ آ م انتہا ئی بیش قیمت بن گئے ہیں او ر ممبئی کی سبزی منڈی میں سر دیوں میں اگنے والا ایک آ م چھ سو رو پے میں فر وخت ہو رہا ہے ۔ سبزی منڈ ی میں موسم سے قبل اگنے والے ان آ مو ں کے پہلے چا ر پیکٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے تو با رہ آمو ں پر مشتمل ایک پیکٹ سا ت ہزار رو پے میں فروخت ہو ا جبکہ پو نامیں ہونے والی نیلا می میں چالیس آ مو ں کی ایک پیٹی گیا رہ ہزار روپے میں نیلا م ہو ئی ۔