تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بچے حقیقت سے نظریں چراکر انٹرنیٹ پر پناہ تلاش کرنے لگے،سروے رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن …انٹرنیٹ نے جہاں دنیا بھرکے بڑوں کواپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، وہیں چھوٹے بچوں کو بھی ایسی دنیا دکھائی ہے کہ اب وہ حقیقت سے نظریں چراکر انٹرنیٹ میں پناہ تلاش کرنے لگے ہیں۔زندگی میں اگر سب کچھ اپنی مرضی کے مطابق ہو تو کیا ہی بات ہے،شاید یہی احساس ہے جس کی وجہ سے آج کے بچے حقیقی زندگی سے زیادہ آن لائن لائف میں زیادہ انجوائے کرتے ہیں۔یہ انکشاف ہوا ہے حال ہی میں ہونیوالے ایک سروے میں۔جس میں گیا رہ سے اٹھارہ سال کے دو ہزار تین سو بچوں اور نوعمرلڑکے لڑکیوں کی آن لائن سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔سروے میں پینتالیس فیصد بچوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اپنی اصل زندگی سے زیادہ انٹرنیٹ کی دنیا میں مزا آتا ہے کیوں کہ انٹرنیٹ پر وہ، وہی بن جاتے ہیں جو بننا چاہتے ہیں اور اگر زیادہ دیر کسی چیز میں مزا نہ آئے توquit بٹن دباکر اس دنیا سے باہر آسکتے ہیں جبکہ اصل زندگی میں ایسا نہیں ہوتا۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ بچوں میں اس رجحان کی اجازت بالکل نہیں دی جاسکتی ورنہ ایک ایسی نسل پروان چڑھے گی جو حقیقی زندگی سے بہت دور ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.